• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانِ صدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے، شازیہ مری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایوان ِصدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے۔

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہو کر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، انہیں سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید