• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے، زمان خان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں زمان خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے، فینز اس میچ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لاہور قلندرز کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے طاہر بیگ کا کہنا ہےکہ جب پی ایس ایل نہیں کھیل رہے تھے تب بھی کراچی اور لاہور کے میچ کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے، ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میچ کا بہت مزہ آئے گا۔

شاویز عرفان نے کہاکہ لاہور قلندرز اور کراچی کے میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہے،شاہین آفریدی اور میتھیو ویڈ کا ٹاکرا دیکھنے والا ہو گا۔

اس حوالے سے ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد کرکٹ فینز لاہور اور کراچی کا میچ دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں،فاسٹ بولنگ کے شعبہ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز پر برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید