پولیس پر حملے اور محکمے کے سوتیلے رویے کے باعث کراچی پولیس کا عزم متزلزل ہونے لگا۔
سندھ کی دیگر پولیس رینجز میں اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی تنخواہیں جاری کردی گئیں، کراچی تا حال محروم ہے۔
سکھر، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں اہلکاروں کی تنخواہیں 2 ماہ پہلے بڑھ چکیں، پولیس کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے عہدے اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن 4 ماہ پہلےجاری ہوا تھا، کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے عہدوں کی اپ گریڈیشن سے تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔
کراچی کو چھوڑ کر باقی رینجز میں اہلکار 2 ماہ سے اضافے کے بعد والی تنخواہ لے رہے ہیں، اپ گریڈیشن سے سندھ پولیس کے کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔
کراچی رینج کے ہزاروں پولیس اہلکار محکمے کے سوتیلے رویے سے بری طرح دلبرداشتہ ہیں، محکمہ داخلہ کے بھیجے گئے نوٹیفکیشن پر اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے دو عملی اختیار کی ہوئی ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود اپ گریڈ والی تنخواہیں نہیں مل رہیں، دوسری طرف ہم پر حملے ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں اور لڑیں گے لیکن حکومت ہمارا بھی خیال کرے۔