پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گاڑی سے اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جج صاحب سے درخواست کریں گے عمران خان کی حاضری کو قبول کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججز تسلی کرلیں، پنجاب حکومت نے فول پروف سیکیورٹی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔