• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عادل خان نے عدالت میں مجھے دھمکی دی، راکھی ساونت کا انکشاف

بالی ووڈ رقاصہ اور میزبان راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے عدالت میں مجھے دھمکی دی اور کہا کہ ’میں آؤں گا، پھر تمہارا کیا ہوگا‘۔

سیشن کورٹ ممبئی میں پیر کو سماعت کے بعد راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کی، اپنی اور عادل کی عدالت میں ہونے والی ملاقات سے متعلق اداکارہ نے کئی انکشافات کیے۔

انہوں نے کہا کہ آج عادل خان نے مجھے اپنے تہاڑ جیل کے ساتھی قیدیوں کا تذکرہ کرکے دھمکی دی اور کہا کہ رہائی کے بعد وہ مجھے دیکھ لے گا۔

راکھی ساونت سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے عدالت کو بتایا نہیں کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں؟

اس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ بات میں نے اپنی وکیل کو بتائی ہے، جس نے مجھے کہا کہ دھمکی دینے دے وہ فی الحال جیل میں ہے۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ آج عدالت میں عادل مجھے ایٹیٹیوڈ دکھا رہا تھا، کہہ رہا تھا جیل میں بڑے بڑے ڈان سے ملا ہوں، سوچ اب تمہیں کیا کرنا ہے؟

اداکارہ کی ایف آئی آر کے بعد سے عادل درانی عدالتی تحویل میں ہے، اُس پر گھریلو تشدد اور راکھی کی رقم کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید