• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک سیلف میڈ اداکار جو اپنے راستے پر گامزن ہے، کنگنا رناوت

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اداکار کارتک آریان کو سیلف میڈ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے کارتک آریان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ اداکار کسی بھی کیمپ یا گروپ کا حصہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بالی ووڈ کوئین نے مزید کہا کہ کارتک سیلف میڈ ہے، جو اپنے راستے پر گامزن ہے۔

کنگنا رناوت نے چندر مکھی کے سیٹ سے کارتک آریان سے متعلق ان خیالات کا اظہار ٹوئٹر پر مداحوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

ایک مداح نے بالی ووڈ کوئین سے کارتک آریان سے متعلق بات کرنے کے لیے کہا تو اداکارہ نے ’او کے‘ کے ایموجی کے ساتھ اپنا پیغام شیئر کیا اور کہا کہ وہ اپنے راستے پر گامزن سیلف میڈ اداکار ہے جو کسی کیمپ یا گروپ کا حصہ نہیں، یہ تو کول ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کنگنا رناوت نے کارتک آریان کی تعریف کی ہے، گزشتہ برس فلم دھکڑ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر بھی اداکار سے متعلق اچھے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

کارتک آریان نے بھی بالی ووڈ کوئین کے تبصرے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے اُن کی گفتگو سنی وہ اچھے انداز سے تعریف کرنا جانتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید