ترکیہ کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے جو دیر تک جاری رہے۔
زلزلے سے انتاکیہ میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، یہ جھٹکے لبنان، مصر، شام اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔
سیکڑوں افراد سینٹرل پارک کے قریب سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامی فون کالز کرنے لگے۔
ترک ریسکیو اہلکار نئے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں جائزہ لینے کیلئے بھاگتے رہے، یہاں زیادہ تر رہائشی افراد وہی ہیں جن کے گھر دو ہفتے قبل زلزلے میں تباہ ہوگئے تھے، یہ افراد خیموں میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام کے 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔