اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مزید 50ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ذرائع کے مطابق گذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں چینی 8 روپے فی کلوگرم مہنگی خریدی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے87روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی کی خریداری کی ، مجموعی اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی سٹورز کو فی کلو گرام چینی تقریبا 92روپے میں پڑے گی ذرائع کے مطابق چینی کیلئے کم سے کم بولی90روپے فی کلو ملی تھی۔