• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کسٹمز کی کارروائی، 7 کروڑ کا سامان برآمد

تصاویر بشکریہ پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کلیکٹریٹ
تصاویر بشکریہ پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کلیکٹریٹ

پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے عملے نے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میٹھادر اور شاہراہ لیاقت پر کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی جس میں 7 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

برآمد ہونے والے سامان میں غیر ملکی سگریٹس، انڈین گٹکا اور فلیورڈ تمباکو شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید