• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماں، میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں‘، جھانوی کپور کا سری دیوی کی برسی پر جذباتی پیغام

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ، اداکارہ سری دیوی کی برسی پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ سری دیوی کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دونوں ماں بیٹی کو روایتی ہندوستانی ملبوسات پہنے دیکھا جاسکتاہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں، میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں، اب بھی میں ہر کام کرتے ہوئے امید کررہی ہوں کہ آپ کو مجھ پر فخر ہوگا۔ 


اُنہوں نے لکھا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں اور جو کچھ بھی میں کرتی ہوں، سب کچھ آپ سے شروع ہوتا ہے اور آپ پر ہی ختم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے نمایاں ناموں میں سے ایک تھیں۔ 


وہ اپنے فیشن سینس اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کے لیے فلم انڈسٹری میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی تھیں، ان کی موت 24 فروری 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوئی تھی۔






انٹرٹینمنٹ سے مزید