بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور صوبہ تحریک کے سر براہ قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر صوبہ تحریک کے نو منتخب عہدیداروں، کارکنوں اور دیگر کے اعز از میں اپنی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو جمہوریت کے سچے سپوت بن کر صوبہ بحالی سمیت ملک و ملت کی خدمت کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے16ارکان قومی اسمبلی اپنی سیاسی جماعتی اور ذاتی نا ہمواریوں کو ترک کرکے بہاول پور صوبہ بحالی کیلئے یکجان اور یکجا ہوکر کردار ادا کریں, قاری مونس بلوچ نے کہا کہ عید الفطر کے بعد متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی نائب صدر و آل پاکستان چنڑ ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکر ٹری ملک محمد سعیدچنڑ فریدی کی سر براہی میں قائم پور، خیرپور ٹامیوالی اور حاصل پور کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف بر داری ہو گی۔