• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں اوور لوڈنگ پر درجنوں گاڑیاں بند،متعدد کو بھاری جرمانے

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیکرٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب چودھری اسد نے سیالکوٹ میں اوور لوڈنگ کی پاداش میں درجنوں گاڑیاں بند جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے کئے ۔سیالکوٹ کے دورے کے دوران انہوں نے سیالکوٹ کی ایمن آباد روڈ پر ناکہ لگا کر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں ، ٹرکوں ، ڈمپرز اور منی ٹرکوں پر مقررہ لوڈ سے زائد بوجھ لادنے پر درجنوں گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب  کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے طول وعرض میں روڈ سیفٹی پروگرام کا آغا ز کر دیا  ہے  ۔
تازہ ترین