سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ نوجوان نے تیزاب پی لیا ۔سیالکوٹ کےموضع بیگ چک کے نوجوان عامر کو گزشتہ روز اس کے والد نے ڈانٹاتواس نے دلبرداشتہ ہوکر تیزاب پی لیاجس کوطبی امدادکیلئے گورنمنٹ سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔