سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)تھانہ رنگپورہ میں شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرنامعلوم ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ علی ریحان سکنہ رنگپورہ کے مطابق اس کی فیملی کوکچھ ماہ سے نوسرباز مختلف طریقوں سے ہراساں کرکے بھتہ کی صورت میں رقم لینے کی کوشش کررہے تھے جن کے خلاف مقدمے کا اندارج کیا گیا ہے۔