شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے زیر اہتمام خادم حسین روڈ کچہری چوک ، جیل چوک، محلہ رسولنگر روڈ چوک بہار شاہ سمیت بیسیوں مقامات پر اعلیٰ برانڈ کے منرل واٹر کی جعلی بوتلیں فروخت کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع حکومت اور محکمہ صحت کی بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔