• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے، قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے، باقی سب سے مایوسی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے مذاق تھی، غریب قحط سے مر گیا ہے، مہنگائی کا جن حکومت کو کھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے، آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں کہ امیروں کو سبسڈی دی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لاہور نے جیل بھرو تحریک کا حق ادا کر دیا، آل شریف، زرداری، فضل الرحمٰن کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج 2 بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید