وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر سی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے رہائشی منصوبے شروع کیے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ بین الاقوامی معیار اور آن لائن سسٹم کے ذریعے شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔