بہاولپور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا تو مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔بہاولپور میں جیل بھرو تحریک میںگرفتاری دینے والے اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کا طبی معائنہ کیا گیا۔محمداحمد مدنی کو طبی معائنے کے بعدسینٹرل جیل پہنچا دیا گیا جبکہ سینیٹراعظم سواتی کو چیک اپ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان روانہ کردیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کاکہنا تھاکہ میرا نام تو جیل بھروتحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا اور میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھےغیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا، میری عمر76سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ عدالتوں سےامیدہے وہ انصاف دیں گی اور انتخابات کاحکم دیں گی۔