ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پتنگ بازوں، ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی افضال احمد نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ میں ملوث افراد کو پکڑیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کا سدباب کیا جائے گا۔
افضال احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔