برطانیہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
اسٹیفورڈ سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد سپر اسٹورز کچھ سبزیوں اور پھلوں کی خریداری میں حد بندی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگوں کو ایک مقررہ مقدار میں پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروخت میں حد بندی کی جارہی ہے تاکہ خریدار ضرورت سے زیادہ سبزی اور پھل نہ خریدیں۔
دوسری جانب سابقہ برطانوی سیکریٹری ماحولیات نے کہا کہ کچھ سبزیوں اور پھلوں کی قلت مئی تک رہے گی۔