لاہور( این این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشاہانہ سکیورٹی اسکواڈبڑھ گیاہے ‘غریب دیوالیہ ہوگیاہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے ،ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں ،سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہے ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔سپریم کورٹ آئین اورقانون کی بالادستی قائم کرے گی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ 90روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جاناہے ،احتساب یاعذاب میں دیکھناہوگاکہ ملک کوسول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جارہاہے ،اب عدالتوں پرحملہ ہواتولگ پتاجائے گا۔