• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 فروری پاکستان کے پُرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، آئی ایس پی آر
 مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، آئی ایس پی آر

ستائیس فروری دو ہزار انیس سرپرائز کا دن ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، جسے پاکستان نے جرأتمندی سے ناکام بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُرامن قوم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری 2019 کو  پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی کی جس پر پاکستان نے بھارت کو ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، "Tea Is Fantastic" بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔

بھارتی فورسز کو لائن آف کنٹرول پر سبق سکھایا گیا جو کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔

بھارتی حکومت پاک فضائیہ کا ایک ایف سولہ جہاز گرانے کا جھوٹ مسلسل بولتی رہی لیکن بھارتی جھوٹ کا پول امریکی جریدے فارن پالیسی نے کھولا، جس کے بعد بھارتی میڈیا بھی سچائی دکھانے پر مجبور ہوگیا۔


قومی خبریں سے مزید