گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر کے مختلف سستے رمضان بازاروں میں آٹا ، چینی ، پھل اور دیگر روزمرہ کی اشیاء مبینہ طور پر ناقص فروخت کئے جانے پر شہریوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن گئی ایم پی اے توفیق بٹ نے شاہین آبادسستے بازار میں ناقص اشیاء اور ناپ تول میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی مختلف رمضان بازاروں سے روزمرہ کی اشیاء سستے داموں خریدنے کیلئے جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس امر پر سخت احتجاج کیا کہ سستی چیزیں دینے کے نام پر کھانے پینے کی ناقص اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جبکہ ناپ تول میں بھی ڈنڈی ماری جارہی ہے چینی دو کلو کی بجائے صرف ایک کلو دی جارہی ہے،ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق ناقص اشیاء اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی شکایت کی جائے سخت کارروائی کی جائیگی۔