گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری آر ٹی اے گوجرانوالہ فیصل عباس مانگٹ نے شہر بھر میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارووائی کی گئی اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں ٹریکٹرٹرالی،ٹرک اورمنی ٹرک کے خلاف کارووائی کی گئی اور 10 ہزارروپے جرمانہ اور 3 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔