اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے دورہ اسلام آباد/راولپنڈی کے دوران کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔کرکٹ ٹیموں کے رہائشی ہوٹل کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے چاک و چوبنددستے تعینات کر دیے گئے ہیں، ۔ ہوٹل کے سٹاف کی ویری فیکیشن کو یقینی بنایا جارہاہے، ہوٹل کے چاروں اطراف ریزرو پولیس تعینات کی جارہی ہے۔