نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے کرپشن الزامات میں گرفتار دو وزرا منیش سسودیا اور ستیندر جین نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے استعفے قبول کرکے منیش سسودیا کا عہدہ کیلاش گیلوت جبکہ ستیندر جین کی جگہ راج کمار کو اضافی قلمدان سونپ دیا۔تاہم عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان وزارا کے مستعفی ہونے کا مطلب جرم قبول کرنا نہیں بلکہ انتظامی اقدام ہے۔ مقدمات میں سرخرو ہونے کے بعد واپس آسکتے ہیں۔