• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کہتا ہے نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کےبعد انتخاب ہو، خرم دستگیر

خرم دستگیر - فوٹو: فائل
خرم دستگیر - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخاب ہو۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی، ملک میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کم ادائیگی والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی، دسمبر میں فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ زیرو کی گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے یہ عمران خان کی دی ہوئی ہے، ہم نے آج پیٹرول کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلیف دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023 میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے، آئین کہتا ہے نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخاب ہو۔

خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ 4 ججز نے واضع طور پر کہا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو لینا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی 200 پیشیاں بھگتیں لیکن کسی جج کو انتظار نہیں کروایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی مسترد کردیا، عمران خان مختلف طریقوں سے اقتدار میں واپسی چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا انتخابی اتحاد ہوگا یا نہیں، فیصلہ مستقبل میں ہوگا، متحد ہو کر عمران خان کا مقابلہ کس طرح کرسکتے ہیں، اس پر بھی بات ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید