وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلی وہ بےشرم اُٹھا رہا ہے جس نے 4 سال پاکستان کی معیشت کو آگ لگائی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انگلی وہ بےشرم اُٹھا رہا ہے جس نے آئینی و سیاسی عدم استحکام مچایا، 2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کے خلاف سازش کی شروعات تھی۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 6 اعشاریہ 2 فیصد پر ترقی کرتی ہوئی پاکستانی معیشت، 3 فیصد مہنگائی کی شرح بےروزگاری تک نہ پہنچتی۔