شیخوپورہ (پی پی آئی) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے خلاف شیخوپورہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ؤ اس سے پہلے مریم نواز کے خلاف سکھر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، پی پی آئی کے مطابق ن لیگی رہنما کے خلاف سابق جنرل سیکریٹری شیخوپورہ بار میاں علی بشیرایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی تھی، ان پر اعلیٰ عدلیہ اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس سے پہلے سکھر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی تھی۔