لاہورہائیکورٹ نے نیب کو سا بق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کےخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے نیب کی طرف سےان کی طلبی کےنوٹس معطل کر دیئے۔
لاہورہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نیب کےخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کےوکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ نیب راجا پرویز اشرف کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔
راجا پرویز اشرف نےپاناما لیکس کے معاملےپرنواز شریف سے استعفیٰ مانگا تھا جس کے بعد نیب نےانہیں جھوٹے الزامات لگا کر طلب کرلیا۔
عدالت نےنیب کو سابق وزیراعظم کےخلاف مزید کارروائی سے روک دیااورنیب کی طرف سےپرویز اشرف کی طلبی کے نوٹس معطل کر دیئے۔ عدالت نے چیئرمین نیب سے جواب شکوہ بھی طلب کر لیا۔