اسلام آباد (آئی این پی )آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے شیخ رشیدکی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے فرد جرم عائدکرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کیخلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شیخ رشید نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبیعت ناساز ہے۔