سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
شہیر آفریدی نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کونٹینینٹل کی ٹائٹل فائٹ جیت لی۔
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تھائی باکسر سامپوتھ سیسا اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے، انہیں شہیر آفریدی نے چیلنج کیا تھا۔
شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے راؤنڈ میں جیتا۔
باکسر شہیر آفریدی نے جیت کراچی پولیس آفس حملے کے شہداء کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔