• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تیز رفتار سوزوکی گرین بس جنگلے میں جا گھسی، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ایکسیڈنٹ کے دوران تیز رفتار سوزوکی گرین بس کے جنگلے میں جا گھسی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

شادمان ٹاؤن میں سوزوکی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارتی ہوئی گرین لائن بس کے جنگلے سے جا ٹکرائی۔ 

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، حادثے کے نتیجے میں گرین لائن کے ٹریک کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ 

دوسری جانب شارع فیصل پر نرسری کے قریب پیپلز بس سروس کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

حادثے کے باعث شارع فیصل پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جو بعد میں بحال کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید