وزیر خزانہ ا سحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی قوم اور سیاستدان مل کر معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا عہد کریں تو 2030ءتک پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت بن جائے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کیپٹل مارکیٹ کو ایمرجنگ معیشتوں میں شامل کئے جانےپر اسلام آباد میں سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 8سال بعد پاکستان دوبارہ ایمرجنگ مارکیٹوں میں شامل ہوا ہے جو بین الااقومی اداروں کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے، اس سے پاکستان میں براہ راست سرمایا کاری میں 50کروڑ ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔