جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے آرمی چیف سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فوج اور سیاست دانوں کے بارے میں جو زبان اختیار کی وہ ناقابلِ برداشت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مل سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے 2018 کے انتخابات کو تسلیم ہی نہیں کیا۔
سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے۔