• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات ہوئیں، امریکی ادارے کی رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گیمبیا میں درجنوں بچوں کی اموات اور بھارت میں تیار کردہ مبینہ طور پر زہر آلود کھانسی کے سیرپ میں تعلق کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

امریکا میں امراض پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے ادارے سی ڈی سی اور گیمبیا کے صحت حکام نے مشترکہ تحقیقات کی ہیں۔

اکتوبر میں عالمی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کیا تھا کہ بھارتی ادویات ساز کمپنی کے تیار کردہ 4 کھانسی کے شربت سے گیمبیا میں کئی بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی ادارے سی ڈی سی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ سیرپ میں ڈائیتھلین گلائیکول اور ایتھلین گلائیکول شامل تھا جس سے بچوں کے گردے بری طرح متاثر ہوئے۔

ان کیمیکلز سے متاثر ہونے والے مریضوں میں کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں ان کی ذہنی صحت، سر درد، آنتوں میں تکلیف اور سب سے بڑھ کر گردوں کا خراب ہونا شامل ہیں۔

سی ڈی سی کے مطابق انہیں گیمبیا کی وزارت صحت نے رابطہ کیا تھا کہ سیرپ سے بچوں کی ہلاکت کی تفتیش میں معاونت کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مینوفیکچررز نے مہنگے اجزا کے بجائے ڈائیتھلین اور ایتھلین گلائیکول کو شربت میں ملایا۔

صحت سے مزید