لاہور ( نیوز ایجنسی) آشیانہ ہائوسنگ ا سکینڈل میں نیب لاہور کے گواہ عبدالرئوف نے ا سکینڈل کے ملزمان وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کو کلین چٹ دے دی ہے، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کے تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے گواہ عبدالر و ف نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسکینڈل میں شہباز شریف اور دیگر ملزمان نے کوئی کرپشن نہیں کی، آشیانہ ہائوسنگ سکیم ایک صاف اور شفاف منصوبہ تھا جس میں ملزمان نے کوئی غلط نہیں کیا عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ عبدالر وف کو آئندہ سماعت کے لئے پابند کر دیا ہے اور آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل گواہ پر اپنی جرح مکمل کرے گا۔