لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپسی کیلئے تیار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز تقریباً ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کر کے آئندہ ہفتے وطن واپس آ رہے ہیں، انکی پاکستان واپسی پر انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دی جائیگی۔بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے علاج کیلئے امریکہ گئے تھے۔حمزہ شہباز کی وطن واپسی کا فیصلہ پنجاب میں الیکشن کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے ، وہ پاکستان واپس آ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔