• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران مال بردار ٹرین سے 112ٹن چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

چاغی (این این آئی) پاک ایران مال بردار ٹرین میں چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ چاغی اور کسٹمز نے ٹرین سے 112ٹن چینی برآمد کرلی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے زاہدان کے درمیان چلنے والی پاک ایران ٹرین سروس میں بھاری مقدار میں چینی چاغی منتقل کی جارہی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ اور کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 50کلو گرام چینی کے 2ہزار 240تھیلے (112ٹن چینی )برآمد کرلئے۔حکام کے مطابق برآمد شدہ چینی چاغی سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید