اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ، پی ٹی آئی نے سینٹر اعظم سواتی کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ہائی پروفائل کیسز میں پراسیکیوٹرز کی تبدیلی پر ازخودنوٹس لیا تھا ، ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے ہائی پروفائل ملزمان بری ہوئے ہیں، ملزمان، تحقیقاتی اداروں اور پراسیکیوشن کی ملی بھگت عیاں ہے، ایف آئی اے نے شہباز شریف کی بریت کی مخالفت کی نہ ہی اس کے خلاف اپیل دائر ہوئی، سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کو قانون کے مطابق فرائض انجام دینے کا حکم دیا تھا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو شہباز شریف کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔