سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آ گیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں، ایس پی کمرے میں گئے مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچی۔
دوسری جانب عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے عدالتی نوٹس وصول کر لیا۔
شبلی فراز نے نوٹس پر لکھا کہ عمران خان موجود نہیں ہیں، عمران خان قانون کے مطابق تعمیل کریں گے۔
شبلی فراز نے عدالتی نوٹس 12 بج کر 58 منٹ پر وصول کیا۔