ٹوکیو(عرفان صدیقی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کو ان کی صاحبزادی کے نکاح پر مبارکباد کا خصوصی پیغام بھیجا ہے ، اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے ملک نور اعوان کی صاحب زادی کے لیے بہتر مستقبل اور خوشحالی کی دعاوں کے ساتھ پیغام میں کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹٰی کو آپ پر ناز ہے۔