• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء ایمرجنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں‘ شیخ رشید

لاہور (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیرداخلہ راناثناء ایمرجنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈرہے ہیں ‘ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، اگر نوٹس دینے آئے تھے تو نوٹس ویسے بھی دیا جاسکتا تھاملک میں خانہ جنگی اور سول نافرمانی ہوسکتی ہے ۔شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دماغ خراب ہے، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، ان کو سپریم کورٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے، یہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئیں گے۔انہوں نے ذلیل و رسوا ہونا ہے، رسوائی ان کا مقدر ہے‘شیخ رشید نے کہا کہ زرداری الیکشن کیلئے تیار ہے۔