لاہور ہائی کورٹ آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔
عدالتِ عالیہ کے آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں۔
آفس کی جانب سے دستاویزات درخواستوں کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ آفس نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب اور میاں اسلم اقبال کی حفاظتی ضمانت کی دستاویزات لگانے کی ہدایت کر دی۔