• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم الیکشن کے التواء کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے‘ شیخ رشید

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں قہر برپا ہونے جارہا ہے‘اس ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے‘کل عمران کے ٹرک میں ساتھ ہوں گا، کوئی بیوقوف ہی ہو گا جو عمران کو گرفتار کرے گا، عمران خان گرفتاری سے مزید مقبول ہو گا ‘پی ڈی ایم الیکشن التواء کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے، پی ڈی ایم کے نزدیک ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہے‘آخربلورانی کوسیلاب زدگان یادآگئے الیکشن میں حصہ لینے اوروزارتوں سے نکلنے کااعلان بھی کردیا‘پاکستان میں جھمکے اورٹھمکے کی سیاست ختم ہوگئی۔ پیرکو عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں واپس جارہا تھالیکن عمران خان کا حکم ہے کہ وہ بدھ کے روز عظیم الشان ریلی نکال رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید