• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے کیونکہ احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ایک لاکھ سے زائد افراد کے دیکھنے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو ہے اور یہاں زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 9 مارچ سے احمد آباد کے اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

رپورٹس کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 91 ہزار 112 تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا ریکارڈ ہےجو 2013-14 کی ایشز سیریز میں قائم ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ ریکارڈ کئی ہزار کے فرق سے ٹوٹ جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی مداح بڑی تعداد میں احمد آباد پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید