پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی انگلیوں کا ایکسرے کرالیا گیا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد سرفراز احمد کو ٹیم ڈاکٹر کی نگرانی میں مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اسپتال میں سرفراز احمد کی انگلیوں کے ایکسرے کرائے گئے جس میں فریکچر نہیں ہے لیکن سوجن اور درد شدید ہے۔
ڈاکٹرز سرفراز احمد کا شام کو دوبارہ معائنہ کریں گے اور کل کا میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک گیند سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے الٹے ہاتھ کی انگلی پر لگی تھی۔
سرفراز احمد میچ کے آخری 2 اوورز میں وکٹ کیپنگ نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ عمر اکمل نے کیپنگ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔