بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا مزید چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کا نیوزی لینڈ میں کمر کا آپریشن ہو ا ہے، ان کا آپریشن کرائسٹ چرچ میں معروف سرجن نے کیا۔
رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا کو بحالی کے لیے کم از کم چھ ماہ درکار ہیں وہ گزشتہ برس ستمبر سے کمر میں تکلیف کے باعث کرکٹ سے باہر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسپریت بھمرا کا اگست میں نیٹس میں آنے کا امکان ہے۔
جسپریت بھمرا سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر کی ہیلتھ اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔