• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیفٹی چیک شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ماہرین کی ٹیم نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیفٹی چیک شروع کردی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی ٹیم نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کا سیفٹی چیک مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایر سائیڈ، ٹرمینل بلڈنگ کا سیفٹی چیک بھی مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکومت جلد فضائی آپریشن بحالی کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ فضائی آپریشن سے قبل عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔

سی اے اے کی متعلقہ شعبے کی ٹیم فائنل چیک کے پروسیجر مکمل کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید