پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے لاہور کےکینال روڈ پر کھڑے ٹریلر کے شیشے توڑ دیے ہیں، جبکہ دھرم پورہ میں پولیس نے ڈنڈا بردار کارکنوں پر شیلنگ کی ہے۔
پولیس نے راستہ بند کرنے کیلئے کینال روڈ پر ٹریلر کھڑا کیا تھا، جس کے پی ٹی آئی کارکنوں نے شیشے توڑ دیے۔
لاہور میں دفعہ 144 لگنے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے 10 کے قریب کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، زمان پارک کو جانے والے راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا کہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بھی زمان پارک میں موجود ہیں۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔